روپے کا ڈالر پر وار،تگڑاہونے کے بعدسستاہوگیا

31 Oct, 2022 | 11:05 AM

ویب ڈیسک: ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک بار پھر تگڑا ہونے لگا ۔انٹربینک میں ڈالر 97 پیسے سستا ہوگیا ۔

 97 پیسے کمی کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 222 روپے سے نیچے آگیا ،انٹربینک میں ڈالر 222.47 روپے سے کم ہوکر 221.50 روپے کا ہوگیا ۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے پھر عندیہ دیا ہے کہ ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے سے نیچے ہے ،وزیر خزانہ نے ڈالر ہولڈنگ کرنے والوں اور ڈالر کی اسمگلنگ کرنے والوں پر بھی ایکشن لینے کا صاف کہ دیا ہے ،اے ڈی بی سے 1.50 ارب ڈالر ملنے کےبعد دیگر مالیاتی اداروں سے بھی پاکستان کو 2 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے ،سیاسی غیر یقینی صورتحال کا بھی روپے پر پریشر ہے ۔

 یاد رہے گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک میں سونے کی قیمت میں 1400 روپے اضافہ ہو گیا تھا ، فی تولہ ایک لاکھ 52 ہزار400 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونا1200 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار658 روپے ہوگیا۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 1580 روپے پر برقرار رہی ۔

مزیدخبریں