ویب ڈیسک: برازیل میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کے لولا دا سلوا نے دائیں بازو کے موجودہ صدر بولسینورو کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نا اہل قرار دیئے جانے والے لولا دا سلوا کو 50.9 جبکہ موجودہ صدر بولسینورو کو49.1 فیصد ووٹ ملے۔لولا دا سلوا یکم جنوری 2023 کو چار سالہ مدت کے لیے حلف اُٹھائیں گے۔لولا داسلوا کو صدر بولسینورو کے دورحکومت میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کر کے نااہل کر دیا گیا تھا ۔
خبرایجنسی کے مطابق برازیل کی عدالت نے لولا داسلوا کی قید اور نااہلی کا فیصلہ ختم کردیا تھا۔