ویب ڈیسک:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شاہراہ دستور پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے ناواقف ہیں۔
شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ رانا ثنا اللہ نے اپنا سیاسی مردہ خراب کرلیا ہے۔ مل بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم۔ شاہراہ دستور پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے واقف نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رضا شاہ پہلوی بھی طاقت استعمال نہیں کرسکا آپ کس باغ کی مولی ہیں۔ نومبر تو اہم ہے ہی تاہم پہلے 10 دن بھی کم نہیں۔ لال حویلی ذاتی ملکیت ہےڈپٹی ایڈمینسٹریٹر آصف خان کرپٹ ترین انسان ہےجس کی معطلی ختم کرکےمیرےلیےراولپنڈی بھیجا گیا ہے۔