ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممنوعہ فنڈنگ فارن ایکسچینج ایکٹ کیس:عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

ممنوعہ فنڈنگ فارن ایکسچینج ایکٹ کیس:عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ فارن ایکسچینج ایکٹ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے ممنوعہ فنڈنگ فارن ایکسچینج ایکٹ کے کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کے شریک ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔شریک ملزمان میں یونس علی رضا، سردار اظہر طارق، طارق شفیع، فیصل مقبول شامل ہیں۔معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم یونس علی رضا اور سردار رضا طارق حاضر ہیں، سینئر وکیل شاہ خاور سپریم کورٹ میں ہیں۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا شاہ خاور آئیں گے، بحث کریں گے، مقدمے میں ضمانتیں کتنی ہیں؟معاون وکیل نے جواب دیا کہ اس مقدمے میں 4 ضمانتیں ہیں۔اس دوران ملزم طارق شفیع بھی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو گئے۔ملزم فیصل مقبول کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی اور ان کے وکیل راجہ عبدالقدیر نے عدالت کو بتایا کہ فیصل مقبول دل کے مریض ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں سفر کرنے سے منع کیا ہے۔معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی راستے میں ہیں، آ رہے ہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا اور اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے عدالت میں پیش ہونے پر سماعت دوبارہ شروع کی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer