پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان کے کنٹینر کی رفتار بھی زیادہ نہیں تھی، 5 کلو میڑ فی گھنٹہ تھی، صحافی صدف نعیم ڈیوائڈر پر چل رہی تھیں کہ حادثہ ہوگیا۔
حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہمارے کنٹینر کے اردگرد رضا کاروں کا سیکیورٹی کا حصار بنا ہوتا ہے، صحافی حضرات کو اس حصار کے اندر آنے کی اجازت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی ویڈیو بھی بنا رہے ہوتے ہیں، خان صاحب کا کنٹینر پر انٹرویو بھی کرتےہیں۔