ویب ڈیسک:شہر لاہور سموگ کے نرغے میں، لاہور میں اے کیو آئی کی شرح 391 ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین نے الرٹ جاری کر دیا۔
لاہور کے علاقوں میں کوٹ لکھپٹ 464، شاہدرہ 449، مین بلیوارڈ 424، اے بلاک جوہر ٹاون 421، فیز 2 ڈی ایچ اے 391 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔ لاہور کے موسم میں خنکی برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت ہوائیں چلنے سے گرگیا۔ موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 20 اور زیادہ سے زیادہ 30 رہے گا۔ دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش بارے کوئی امکان موجود نہیں ہے۔