ویب ڈیسک: بلوچستان کے مختلف علاقوں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ،قلات،محمد تاوہ اورگردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،بینچہ اورسوراب میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ خوفزدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔