خوبرو بھارتی اداکارہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں  

31 Oct, 2021 | 09:53 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) کورونا وبانے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے،  بالی وڈ اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارمیلا ماتونڈکر نے اپنے  مداحوں کو بتایا کہ ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ارمیلا ماتونڈکر نے بتایا کہ میں خیریت سے ہوں اور مجھ سے ان دونوں ملنے والے افراد فوری اپنا کووڈ-19 ٹیسٹ کروائیں۔ انہوں نے شہریوں سے دیوالی کے تہوار میں اپنا خیال رکھنے کی بھی درخواست کی۔

  خیال رہے کہ ارمیلا ماتونڈکر نے متعدد بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے  جن میں ’’جدائی‘‘، ’’رنگیلا‘‘، ’’جانم سمجھا کرو‘‘، ’’مست‘‘، ’’دل لگی‘‘ سمیت متعدد سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔

مزیدخبریں