ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، افغانستان نےایک اور فتح اپنے نام کرلی

31 Oct, 2021 | 07:09 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نےدوسری فتح اپنے نام کرلی، نمیبیا کو 62رنز سے شکست ، 161 رنز کے تعاقب میں نمیبیا کی پوری ٹیم 98 رنز بناسکی۔

ٹی 20ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد62رنز سے شکست دے دی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 160رنز بنائے۔ محمد شہزاد نے سب سے زیادہ 45رنز بنائے۔  حضرت اللہ زازئی 33، اصغر افغان 31اورکپتان محمد نبی 32رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
افغانستان کے161رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کاکوئی بھی بلے باز افغان باؤلرز کے آگے زیادہ مزاحمت نہ کرسکا۔ نمیبیا کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 98رنز بناسکی۔ڈیوڈ ویزےنےسب سے زیادہ 26رنز کی اننگز کھیلی ۔افغانستان کےنوین الحق اورحامد حسن نےتین تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ نوین الحق میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزیدخبریں