ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

31 Oct, 2021 | 03:20 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان،  ویسٹ انڈین ٹیم کل صبح ek 600 سے کراچی پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم تین روز تک قرنطینیہ میں رہے گی۔  ویسٹ انڈین ٹیم  کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 4 نومبر کو ٹریننگ شیڈول ہےجبکہ مہمان ٹیم 5 اور 6 نومبر کو کراچی جمخانہ میں ٹریننگ کرے گی،  سات نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں آخری ٹریننگ سیشن ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 نومبر کو ہوگا، دوسرا ون ڈے 11 اور آخری مقابلہ 14 نومبر کو ہوگا۔

مزیدخبریں