پاکستان کی ایک اور ایوی ایشن کمپنی کا آپریشنز بند کرنے کا اعلان

31 Oct, 2021 | 03:15 PM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمد سعید)پاکستان کی ایک اور ایوی ایشن کمپنی کا آپریشنز بند کرنے کا اعلان،پاکستان میں چارٹرطیارےآپریٹ کرنیوالی کمپنی سکائی ونگز آپریشن بندکرےگی،ڈائریکٹرسکائی ونگزایوی ایشن نےسی اےاے،چیف جسٹس،آرمی چیف کوخط لکھا دیا۔

تفصیلات کےمطابق 15نومبرتک لائسنس تجدید نہ ہونےپرجہازبیرون ملک شفٹ کرنےکاعندیہ دیا گیا،ڈائریکٹرسکائی ونگزایوی ایشن کی جانب سے لکھے گئےسی اےاے،وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد  کوخط میں بیان کیا گیا کہ لائسنس کی تجدید نہ ہوئی تو16نومبرسےکاروباروآپریشن بند کردیں گے،سی اے اے نےسکائی ونگ ایوی ایشن کےسالانہ لائسنس کی تجدیدروک دی۔

خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ ایریل ورکس لائسنس حصول کے لئے2سال سےدرخواست کےباوجودنہیں دیاگیا،سی اے اے کے باعث کئی ایوی ایشن کمپنیز اور ایئرلائنزبند ہوگئیں، سکائی ونگزایوی ایشن کا وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کوخط

مزیدخبریں