سعید احمد سعید: امن وامان کی صورتحال، راولپنڈی سے لاہور آنیوالی 9 ٹرینیں منسوخ جبکہ متعدد ٹرینوں کےروٹس بھی تبدیل کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت کے مارچ کے پیش نظر ریلوے حکام نے راولپنڈی سے لاہور آنیوالی 9 ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے۔ سبک خرام، اسلام آباد ایکسپریس، راول ایکسپریس، پشاور سے براستہ کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس اور پشاور سے براستہ کراچی جانیوالی خیبرمیل کو معطل کیا گیا ہے۔
اسی طرح راولپنڈی سے لاہور آنیوالی گرین لائن جبکہ راولپنڈی سے لاہور آنیوالی تیزگام ایکسپریس کو معطل کیا گیا ہے۔