چونگی امر سدھو؛ ٹریفک حادثے کا شکار ہونیوالی لڑکی سےمتعلق اہم خبر

31 Oct, 2021 | 12:30 PM

M .SAJID .KHAN

(فاران یامین)دو روز قبل چونگی امر سدھو سٹاپ پر حادثہ کا شکار لڑکی کی شناخت ہوگئی۔ سولہ سالہ سونیا جنرل ہسپتال میں زیر علاج،ڈاکٹرز کہتے ہیں سونیا کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔
 دو روز قبل ٹریفک حادثہ کے بعد جنرل ہسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں سولہ سالہ لڑکی کو ایمرجنسی طبی امداد کے لئے لایا گیا، لڑکی کی شناخت سولہ سالہ سونیا کے نام سے ہوئی، جبکہ لواحقین لڑکی کو ڈھونڈتے ہسپتال پہنچے۔

سونیا دو روز قبل عبایا چنگچی رکشے میں پھنسے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوئی تھی، حادثہ کے بعد میں چوٹ آنے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی تھی۔

 لڑکی کو قریبی دکاندار نے طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کیا تھا۔سونیا تاحال جنرل ہسپتال میں زیر علاج اور روبصحت ہے۔

مزیدخبریں