لاہور میں ڈینگی بے قابو، کتنی اموات ہوگئیں؟

31 Oct, 2021 | 12:25 PM

Arslan Sheikh

عظمت مجید: غیر مصدقہ سرکاری اعداد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 385 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈینگی بخار سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

24 گھنٹوں میں 2 افرادجان کی بازی ہار گئے، سرکاری اعداد کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 385 نئے مریض سامنے آگئے۔ ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 633مریض زیرعلاج ہیں، رواں سال لاہور میں اب تک ڈینگی کے10 ہزار 506کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز شہر میں 62 ہزار 381 ان ڈور جبکہ 11 ہزار 716 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا گیا۔ اس دوران 1015ان ڈور اور  آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا  تلف کیا گیا۔

دوسری جانب سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ  کی سرگرمیاں تیز کرنے کےاحکامات جاری کردئیے۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 14 ہزار 110 جبکہ بخار کے باعث 45 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 5 ہزار 191 بستر مختص کئے گئے ہیں۔ ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کیلئے لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی بستروں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ  کی احتیاطی تدابیر بھی اپنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ ذمہ دار شہری ہونےکا ثبوت دیتے ہوئےاپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔  گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں، عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردار کریں۔ 

مزیدخبریں