ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مولانا نے نوازشریف کی بات مان لی

DIK Fazal ur Rehman Call PDM Meeting
کیپشن: Fazal ur Rehman & nawaz sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی خواہش پر 11 نومبر کو پی ڈی ایم کا ہنگامی سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی بحران سے نمٹنے کے لئے غیرمعمولی فیصلے کئے جائیں گے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 11 نومبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب کر لیا ہے۔جس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی ویڈیو لنک پہ شرکت کریں گے۔

اجلاس میں مریم نواز کے علاوہ شاہدخاقان عباسی،محمود خان اچکزئی،افتاب شیرپاو،اویس نورانی اسلم غوری ، علامہ ساجد میر سمیت تمام رہنما شرکت کریں گے۔

اس اہم اجلاس میں ملک کو تیزی سے لپیٹ میں لیتے سیاسی بحران پہ غور و خوص کے علاوہ حکومتی نااہلی کے باعث دن بدن گرتی معیشت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کی آواز بننے کے لئے جارحانہ احتجاجی مہم شروع کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جائے حکومت مخالف تحریک میں شدت پیدا کرنے کے حوالے سے فیصلے ہوں گے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer