پی ڈی ایم کا ڈی جی خان میں جلسہ، شہباز شریف لاہور سے روانہ

31 Oct, 2021 | 11:39 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے خلاف حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک  موومنٹ  آج ڈیرہ غازی خان میں احتجاجی جلسہ کرے گی، جس میں شرکت کیلئے شہباز  شریف لاہور سے روانہ ہوگئے۔ 

 ڈیرہ غازی خان میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، جلسہ گاہ میں کرسیاں لگائی جا رہی ہیں اور سیاسی قائدین کے لیے اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے، جلسے سے  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر  رہنما خطاب کریں گے, جلسے میں شرکت کیلئے شہباز شریف لاہور سے روانہ ہوگئے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر  اور ممبر قومی اسمبلی رانا  ثناء اللہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا  کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے، بڑھتی مہنگائی  اور بے روزگاری نے غریب اور  مڈل کلاس طبقے کے لیے جینا مشکل بنا دیا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی زیادہ ہوتی نظر  آ رہی ہے، بدترین صورت حال سے ملک کو نکالنے کے لیے شفاف انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

مزیدخبریں