چوری شدہ قیمتی نوادرات کہاں سے ملے؟

31 Oct, 2021 | 02:23 AM

ویب ڈیسک: میکسیکو سے چوری ہونے والے  تین قدیم نوادرات  کے نمونےاٹلی سے برآمد کر لیے ہیں۔ یہ نوادرات نیلامی کے لیے پیش کیے جا رہے تھے۔ 

تقریبا 2،300 سال پرانے ان نوادرات میں مٹی کے برتن اور انسانی اشکال کے سرامکس شامل ہیں۔ اٹلی کے محکمہ پروٹیکشن آف کلچرل ہیری ٹیج نے ایک نیلامی میں انسپیکشن کے دوران یہ نوادرات برآمد کئے۔ میکسیکو کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ قدیم اشیاء غیر قانونی طور پر سمگل کی گئیں تھیں۔ 

ایک تقریب کے دوران میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو عبرارڈ کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ جرائم پیشہ ہیں جو ان کی اسمگلنگ کرتے ہیں یا انہیں خریدتے ہیں اور وہ لوگ بھی اس جرم میں شریک  جو چوری شدہ مال خریدتے ہیں۔ 

میکسیکو کی وزارت خارجہ کے مطابق 2013 سے اب تک اٹلی 650 قدیم اور مذہبی نوادرات واپس کر چکا ہے۔ 

مزیدخبریں