پارکوں کے اوقات کار پھر تبدیل، نیا نوٹیفکیشن جاری

31 Oct, 2020 | 06:29 PM

Malik Sultan Awan

(در نایاب) پی ایچ اے نے پارکوں کو شام چھ بجے بند کرنے کے فیصلے میں ترمیم کردی ، ایمیوزمنٹ پارک شام چھ بجے جبکہ اوپن پارک رات دس بجے ہی بند ہوں گے۔ 

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے پارکوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نئے ترمیم شدہ اوقات کار جاری کئے گئے ہیں ۔ پارکوں میں پلے ایریاز شام چھ بجے بند کردئے جائیں گے جبکہ پارکوں میں باقی اوپن ایریا رات دس بجے بند ہوں گے ۔ پارکوں میں سیر اور واک کرنے والے رات دس بجے تک آسکیں گے ۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
 
یاد رہے دو روز قبل حکومت پنجاب کی جانب سے   کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر نئے ایس او پیز  پر عملدرامد شروع کردیا گیا تھا، جس کے تحت پی ایچ اے نے شہر  لاہور کے پارک صبح سات سے شام چھ بجے تک کھولنے کے اوقات کار کا اعلان کردیا تھا۔

مزیدخبریں