ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کو چین سے شکست

امریکا کو چین سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چین کی کمپنی نے ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکی کمپنی کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران اپنی سیل میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ٹیکنالوجی کا تجزیہ پیش کرنے والی معروف کمپنی کینالس نے اسمارٹ فون کی فروخت کے حوالے سے 2020 کی تیسری سہ ماہی کی تازہ ترین رپورٹ پیش کی ہے۔


کینالس کی رپورٹ کے مطابق 2020 کی تیسری سہ ماہی میں دنیا کی نمبر ون اسمارٹ فون کمپنی سام سنگ ہے جب کہ دوسرے نمبر پر چینی کمپنی ہواوے اور تیسرے نمبر پر شیاؤمی ہے جس نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2019 کی سہ ماہی کے مقابلے میں 2020 کی تیسری سہ ماہی میں سام سنگ کی فروخت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سام سنگ سر فہرست ہے۔


دوسری جانب چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی فروخت میں امریکی پابندیوں کی وجہ سے 2019 کی سہ ماہی کے مقابلے میں 2020 کی سہ ماہی میں تقریباً 23 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔اب اگر چینی کمپنی شیاؤمی کی بات کی جائے جس نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، 2019 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 2020 کی سہ ماہی میں شیاؤمی کی فروخت میں45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد یہ فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) کی ریسرچ ڈائریکٹر نبیلا پوپل کے مطابق اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافے کی وجہ زائد تشہیر اور ڈسکاؤنٹ آفرز ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer