اینٹی کرپشن پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

31 Oct, 2020 | 02:40 PM

Shazia Bashir

قیصر کھوکھر: ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے اور اب تک محکمہ آنٹی کرشن نے کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال سرکاری اراضی واگزار کرا کی ہے۔

 

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے قبضہ مافیا کے گرد شکنجہ سخت کر دیا ہے، ڈی جی خان کے مختلف علاقوں سے چوالیس کروڑ روپے سے زائد بارہ سو کنال زرعی سرکاری اراضی واگزار کرلی گئی۔

 

چک کوڑا خان کے علاقے سے تقریبا 23 کروڑ روپے مالیت کی 544 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا ہے کہ موضع راکھ جدید سے 15 کروڑ روپے مالیت کی 400 کنال اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔

 

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ چک سرائے سے ایک کروڑ مالیت کی 200 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔

 دوسری جانب  ایس پی جمیل ظفر نے اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ایس پی جمیل ظفر  کا کہنا تھا کہ  

مختلف مظاہروں میں 11940 سے زائد افراد کو پرامن طور پر منتشر کیا،  جشن عید میلادالنبی کےموقع پر 180 سے زائد اے آر ایف کے جوانوں نے جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کی، گزشتہ ہفتے 8 سے زائد یونینز کے احتجاج کے موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی۔

ایس پی جمیل ظفر  کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی 8 کلب آمد کے موقع پر 60 سے زائدجوان تعینات کیے،  سانحہ حفیظ سنٹر کے بعد دکانوں اور سامان کی حفاظت کے لیےروزانہ کی بنیاد پر 80 سے زائد جوان تعینات کیے ،  26 سے زائد مذہبی,سیاسی،سماجی اجتماعات پر لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول کیا.

ایس پی اینٹی رائٹ کا کہنا تھا کہ  گزشتہ ہفتے 43 مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 171 دستے روانہ کیے،  سیاسی واہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر 480 سے زائد جوان تعینات کیے، 100 سے زائد اے آر ایف کی خواتین اہلکاروں نے شہر بھر میں لا اینڈ آرڈرڈیوٹی سر انجام دی،اورنج لائن ٹرین کے افتتاح کے موقع پر 240 سے زائد اے آر ایف کے جوانوں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔

مزیدخبریں