مہنگائی کے خلاف ٹائیگر فورس کا کامیاب ایکشن جاری

31 Oct, 2020 | 02:41 PM

Shazia Bashir

سٹی42:  ٹائیگر فورس کی اطلاع  پر پنجاب بھر میں انتظامیہ کی کاروائیاں، خفیہ اطلاعات پر میگا کریک ڈاون، کروڑوں کی ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی گندم، چینی، چاول، آٹے اور گھی کے غیر قانونی اسٹاک قبضے میں لے لئے گئے۔

 

 وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، سیکرٹری انڈسٹری کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور چیئرمین پی آئی ٹی پی اور اعلی عہدیداران نے  شرکت کی، پنجاب بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری کریک ڈاون کی ماہانہ رپورٹ پیش کی گئی، چھاپوں کے دوران 1300 ٹن چینی کے 25 ہزار تھیلے قبضے میں لے لئے گئے۔

رپورٹ قبضے میں لی گئی، چینی کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے، رپورٹ کے مطابق  رواں ماہ مجموعی طور پر 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ناجائز ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی، ملوث افراد پر 5 کروڑ 14 لاکھ سے زائد کے بھاری جرمانے کئے گئے، اوورچارجنگ پر 1288 ایف آئی آر درج،1200 سے زائد افراد گرفتار ہوئے۔

 

اجلاس میں رواں سال اپریل سے اکتوبر تک کے بھی اعداد و شمار پیش کئے گئے، اپریل سے اب تک 7 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کی ذخیرہ اندوزی قبضے میں لی گئی، 6 ماہ میں ذخیرہ اندوزوں پر 59 کروڑ 66 لاکھ 32 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد، 9 ہزار سے زائد ایف آئی آر درج، 9543 افراد گرفتار کئے گئے۔

 

 رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب  نے کریک ڈاون کے نتائج  پر انتظامیہ کو شاباش دی، ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر خفیہ چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں کریک ڈاون کا عمل مزید تیز کیا جائیگا،  نشاندہی کرلی گئی ہے آئندہ چند روز میں بڑی ریکوریوں کا امکان ہے۔

مزیدخبریں