لاہورکی پناہ گاہوں میں مقیم افراد کی رپورٹ جاری

31 Oct, 2020 | 12:55 PM

Sughra Afzal

(راؤ دلشاد) ضلعی انتظامیہ لاہور نے 24 نومبر 2018 سے لیکر 30 اکتوبر 2020 تک پناہ گاہوں میں مقیم افراد کی رپورٹ جاری کر دی،2  لاکھ 4 ہزار 211 افراد نے پناہ گاہوں میں قیام کیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2 لاکھ 78 ہزار 572 افراد نے ناشتہ کیا، 2 لاکھ 91 ہزار 295 افراد نے رات کا کھانا کھایا، بھاٹی گیٹ پناہ گاہ میں 68991 افراد نے قیام کیا، 84267 افراد نے ناشتہ اور 87021 افراد نے رات کا کھانا کھایا، فروٹ و سبزی منڈی بادامی باغ میں 25658 افراد نے قیام، 36840 افراد نے ناشتہ اور 39230 افراد نے رات کا کھانا کھایا۔ ریلوے اسٹیشن پناہ گاہ میں 52884 افراد نے قیام، 73263 افراد نے ناشتہ اور 76897 افراد نے رات کا کھانا کھایا، لاری اڈہ پناہ گاہ میں 25313 افراد نے قیام، 38362 افراد نے ناشتہ اور 38681 افراد نے رات کا کھانا کھایا۔

رپورٹ کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ میں 30996 افراد نے قیام، 41250 افراد کو ناشتہ اور 44396 افراد کو رات کا کھانا فراہم کیا گیا، ایچ بلاک گلبرگ پارک تھری میں 369 افراد نے قیام، 4590 افراد نے ناشتہ اور 5060 افراد کو رات کا کھانا کھایا، ضلعی انتظامیہ لاہور پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پناہ گاہوں میں آنے والوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیار سے پیش آیا جاتا ہے،, سوشل ویلفیئر، ایل ڈبلیو ایم سی، سول ڈیفنس کاعملہ پناہ گاہوں میں موجود رہتا ہے۔آنے والے افراد کو گھر جیسا ماحول فراہم کیا جاتا ہے, انتظامات اور کھانا و ناشتہ کی تقسیم کا جائزہ لینے کے لیے افسران روزانہ کی بنیاد پر دودے کرتے ہیں۔

مزیدخبریں