سٹی42: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے شہر توسنہ شریف کی خوبصورتی کے لیے 62 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اجرا کی منظوری۔ صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اسپیشل اجلاس میں منصوبے کی باقاعدہ منظوری دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی شہر تونسہ شریف کو پیرس بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ پنجاب کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میں حکومت نے وزیر اعلیٰ کے شہر کی خوبصورتی کے لیے باسٹھ کروڑ چوہتر لاکھ روپے کے فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔
مذکورہ فنڈز سے وزیر اعلیٰ کے شہر میں ٹف ٹائلز، داخلی اور خارجی راستوں کی تزین و آئریش ہو گی۔ فٹ پاتھ، سڑکوں کی پختگی اور دیگر تعمیراتی کام بھی مکمل کیا جائے گا۔
دوسری جانب صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے فنڈز کے اجرا کے لیے محکمہ خزانہ پنجاب کو احکامات جاری کردیئے۔