سٹی42: لاہور بورڈ میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان 9 نومبر کو کرے گا۔ رواں سال امتحان میں ستائیس ہزار ایک سو چھیاسی امیدواروں نے شرکت کی
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن میٹرک ضمنی امتحان سال 2019 کے نتائج کا اعلان 9 نومبر کو کرے گا۔ ترجمان لاہور بورڈ سجاد علی بھٹی کے مطابق رواں سال امتحان میں ستائیس ہزار ایک سو چھیاسی امیدواروں نے شرکت کی۔
سجاد علی بھٹی کا کہنا ہے کہ امیدوار اپنےنتائج آن لائن بھی معلوم کرسکیں گے اور رواں سال کسی بھی امیدوار کا رزلٹ لیٹر آن نہیں رکھا جائے گا۔
لاہور بورڈ میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان 9 نومبر کو کرے گا
31 Oct, 2019 | 03:07 PM