ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب لاہور کی جانب سے انسدادِ بدعنوانی مہم کا آغاز

نیب لاہور کی جانب سے انسدادِ بدعنوانی مہم کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آگاہی وتدارک ونگ نے انسداد بدعنوانی کے موضوع پریکم نومبرسے طلباء کے درمیان باقاعدہ مقابلوں کے آغاز کا شیڈول جاری کردیا۔  

پروگرام کے مطابق پرائمری، سیکنڈری، کالجزاوریونیورسٹی سطح پر مختلف مقابلے کرائےجائینگے، انسدادِ بدعنوانی‘ کےعنوان پر طلبہ میں تقریری،شاعری،ڈرامہ اورمضمون نویسی کے مقابلے ہونگے۔

بد عنوانی کے موضوع پرگائیکی اورپینٹنگ کےمقابلے منعقد ہونگے، مقابلے بین الاقوامی انسداد بدعنوانی ڈے 9 دسمبرتک جاری رہیں گے۔ انسداد بدعنوانی ڈے پر ہونیوالی تقریب میں تمام جیتنے والے طلباء کو کیش انعامات اورتعریفی اسناد سے نوازا جائیگا۔ ان مقابلہ جات کا بنیادی مقصد نئی آنیوالی نسل میں کرپشن سےنفرت اور بچاؤ کا شعور اجاگر کرنا ہے،

Shazia Bashir

Content Writer