(درنایاب) ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے تعارفی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، وائس چیئرمین ایل ڈی اے عمران منیر کی پہلے اجلاس میں دبنگ انٹری، اجلاس میں وزیر صنعت اسلم اقبال اور سیکرٹری انڈسٹریز کی شرکت پر نارا ضگی کا اظہار، آئندہ سیکریسی کی سختی سے پاسداری کی ہدایت کر دی۔
وائس چیئرمین نے ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا نہ مکمل ایجنڈا پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورننگ باڈی کا ہر ممبر برابری کا استحقاق رکھتا ہے، گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس سے دو روز قبل تمام ممبران کو مکمل ایجنڈا دیا جائے، ڈی جی ایل ڈی اے وائس چیئرمین کو گورننگ باڈی کے اجلاس کو زبانی بلانے پر مطمئن نہ کرسکیں۔
وائس چیئرمین نے کہا کہ گورننگ باڈی میں کوئی بھی غیر متوازی یا ناقابل عمل ایجنڈا پاس نہیں کیا جائےگا۔ ایل ڈی اے کی کمرشلائزیشن پالیسی پر رواں ہفتے ہی نظر ثانی کی جائے گی۔ وائس چیئرمین نے ایل ڈی اے اکاؤنٹس کی تفصیلات اور افسران کی تعلیمی قابلیت کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد ڈی جی ایل ڈی اے وائس چیئرمین کو علیحدگی میں ایک گھنٹہ وضاحتیں پیش کرتی رہیں۔