ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکنامک گروتھ  3.6 فیصد، زراعت کی ترقی 2 فیصد، نئے مالی سال کے اہداف طے کر لئے گئے

New Budget targets set, City42, Economic Growth rate, Agricultur sector's growth rate, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وفاقی بجٹ2024.25 میں نئے مالی سال کے دوران معاشی گروتھ کی شرح  تین اعشاریہ چھ   3.6 فیصد  اور زراعت کے شعبہ میں گروتھ کا ہدف  2 فیصد رکھنے کی تجویز منظور  کر لی گئی ہے۔اے پی سی سی نے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی۔

ایک سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نئے مالی سال میں اکنامک گروتھ کی شرح 3.6 فیصد اور زیادہ سے زیادہ  مہنگائی کا ہدف 12 فیصد رکھنے کی تجویز منظور کی گئی ہے۔

نئےمالی سال کے دوران  زرعی شعبے کی گروتھ  کا ہدف 2 فیصد مقررکرنے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی ہے۔ صنعتی شعبے میں گروتھ کا ہدف 4.4 فیصد رکھا جائے گا۔ 

نئےمالی سال کے لیے خدمات کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.1 فیصد  اور  سرمایہ کاری کا ہدف جی ڈی پی کا  14.2 فیصد رکھنے کی تجویز منظور کی گئی ہے۔ 

نئے مالی سال میں نیشنل سیونگز  کا ہدف13.3 فیصد مقرر کرنے کی تجویز منظور  ہوئی ہے۔ 

"اے پی سی سی" نے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اب "اے پی سی سی"  کی سفارشات منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائیں گی.