ویب ڈیسک : لاہور میں سورج کا پارہ ہائی ، محکمہ موسمیات نے آئندہ دس روز میں شہر میں ہیٹ ویو برقرار رہنے کی پیشگوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے پہلے نصف میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے، دن کے دوسرے نصف میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہتا ہے ۔ آئندہ دس روز میں شہر میں ہیٹ ویو برقرار رہے گی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے پیش نظر گاڑیوں کے ریڈی ایٹر خراب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر معمولی گرمی کی شدت کی وجہ سے ریڈی ایٹر گرم ہو جاتے ہیں ۔ درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر گاڑیوں کی ہیڈ گیس کٹ ٹوٹ رہی ہیں ۔ شہری ہر روز گاڑی کا ریڈی ایٹر چیک کریں۔ ڈیش بورڈ پر موبائل رکھنے سے گاڑی میں آگ کا خطرہ ہے ۔