ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے (Nicolas Galey) اور اکنامک قونصلر لارینٹ چوپیٹن (Laurent Chopiton) نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات سمیت مختلف سیکٹرز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ پاکستان اور فرانس کی دوستی اور تعاون کی بھرپور تاریخ ہے۔
نکولس گیلے نے پنجاب میں عوام فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے اشتراک کار ناگزیر ہے۔