امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ امور پر بات چیت

31 May, 2024 | 06:53 PM

ویب ڈیسک : امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دوطرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔ سفیر ڈونلد بلوم نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو امریکہ کی جانب سے حالیہ دوروں کے بارے میں آگاہ کیا۔

نائب وزیراعظم اور امریکی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

مزیدخبریں