نوازشریف سے ناروے کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال

31 May, 2024 | 06:50 PM

ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے پاکستان میں ناروے کے سفیر پَیراَلبرٹ اِیلسوس کی ملاقات ہوئی ۔ 

ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے امور پر گفتگو ہوئی۔ نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناروے میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطے اور تعاون بڑھانے کا ذریعہ ہیں، دونوں ممالک میں سرمایہ کاری، تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون میں اضافہ کرسکتے ہیں ۔

ناروے کے سفیر نے محمد نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارک دی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ناروے کے سفیر کا آمد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔ 

مزیدخبریں