ڈالر سستا ہوگیا

31 May, 2024 | 06:41 PM

سٹی42:  گزشتہ کئی روز مہنگا ہونے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، البتہ برطانوی  پاؤنڈ اور یورو کا زور چل گیا۔ 

 سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق  کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک  میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوگیا، ڈالر 278.50 روپے سے کم ہوکر 278.33 روپے پر بند ہوا، 
اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 279 روپے 49 پیسے پر برقرار رہا   لیکن یورو 67 پیسے مہنگا ہوکر 301.33 روپے پر آگیا   ،برطانوی پاؤنڈ 74 پیسے مہنگا ہوکر 354.36 روپے کا ہوگیا ، امارتی درہم  75.98 روپے  اور سعودی ریال 74.20 روپے پر برقرار رہا۔

 پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بھی کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت اعشاریوں میں ہوا، 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس اضافے سے  کاروبار کا اختتام ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 1.34فیصد اضافے سے 75ہزار 878 کی سطح پر بند ہوا،آج 20 ارب روپے مالیت کے 52 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔


 

مزیدخبریں