ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارگلہ ہلز کے جنگلات کو آگ لگانے کا معاملہ ، 3 افراد گرفتار

مارگلہ ہلز کے جنگلات کو آگ لگانے کا معاملہ ، 3 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سی ڈی اے کی انوائرنمنٹ ونگ نے مارگلہ ہلز کے جنگلات کو آگ لگانے کے واقعات میں ملوث 3 افراد کو پکڑ لیا۔

 سی ڈی اے کی انوائرنمنٹ ونگ نے مارگلہ ہلز کے جنگلات کو آگ لگانے کے واقعات میں ملوث تینوں افراد کو کلینجر ویلی سے پکڑا، پکڑے گئے تینوں ملزمان کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا، تینوں افراد کلنجر ویلی میں آگ لگنے کے مقام سے پکڑے گئے، تینوں افراد کی نشاندہی بھی کر لی گئی، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مارگلہ ہلز پر پیٹرولنگ کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے، پکڑے گئے افراد کے خلاف 15 مختلف مقدمات درج کر لئے گئے۔

 واضح رہے کہ آج صبح کلینجر ویلی مارگلہ ہلز میں آگ لگی تھی۔