بڑی عید پر بڑی چھٹیوں کا امکان

31 May, 2024 | 06:33 PM

سٹی42:عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے ، پاکستان سمیت دنیابھر میں  مسلمانوں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ، ایسے میں سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر آئی ہے کہ اس بار بڑی عید پر ان کو بڑی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس سال عید الاضحٰی ممکنہ طور پر 17 جون کو  ہونے کا امکان ہے ، اگر ایسا ہی ہوتا ہے تو  تعطیلات 17جون پیر سے 19جون  بروز بدھ تک ہوں گی لیکن ٹیکنیکلی چھٹیاں زیادہ بنیں گی کیونکہ عموما سرکاری دفاتر ہفتہ کو بند ہوتے ہیں اس طرح ہفتہ اتوار اور اگلے 3 روز ملا کر ٹوٹل 5 چھٹیاں ہونے کا امکان ہے ۔ 

 اگر عید قربان 18 جون کو آتی ہے تو امید کی جاتی ہے کہ تعطیلات کے شیڈول پر نظر ثانی کی جائے گی  خیال رہے کہ یہ صرف مفروضہ ہے چاند کی رویت کے اعلان کے بعد اس کا حتمی فیصلہ کیا جا سکے گا کہ چھٹیاں کب سے کب تک ہو ں گی جس کا اعلان حکومت کرے گی ۔

مزیدخبریں