اسرار خان : سمن آباد کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر بکرے چھینے کا معاملہ, آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے واردات میں ملوث گروہ کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا.
ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن سید حسنین حیدر کے مطابق گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ ضمیر علی اور عامر شامل ہیں، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف علاقوں میں 10 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ۔ کار سوار ملزمان نے چند روز قبل سمن آباد کے علاقہ رسول پارک میں شہری شہباز علی سے گن پوائنٹ پر بکرے چھینے، جس پر ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے اور ان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کے بھی امکانات ہیں ۔