ایل پی جی  4 روپے سستی، اوگرا نے نئی قیمت جاری کردی

31 May, 2024 | 05:08 PM

 شہزاد ابدالی : ایل پی جی  4 روپے سستی کردی گئی، اوگرا نے نئی قیمت جاری کردی ۔ 

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت ماہ جون کیلئے 234 روپے 61 پیسے مقرر کردی۔ جس کے بعد  گھریلو سلنڈر 47 روپے 20 روپے سستا ہوکر 1877 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ کمرشل سلنڈر178 روپے سستا ہوکر 10 ہزار440 روپے کا ہوگیا۔ 

واضح رہے کہ مارکیٹ میں ایل پی جی اوگرا قیمت 234 روپے سے کم 210 روپے پر فروخت ہورہی ہے۔ 

مزیدخبریں