ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (طیب سیف) پنجاب اور سندھ میں جلسوں کی اجازت نہ ملنے کے بعد پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے احتجاجی تحریکِ خیبرپختونخوا سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، فیصلہ پنجاب اور سندھ میں جلسوں کی اجازت نہ ملنے کے باعث کیا گیا، وکلاء کنونشن بھی پشاور میں منعقد کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، وکلاء کنونشن میں ملک بھر سے وکلاء تنظیموں کو مدعو کیا جائے گا، مانسہرہ اور سوات میں جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ احتجاجی جلسے عید الاضحیٰ سے قبل منعقد ہوں گے، احتجاجی جلسوں میں اپوزیشن جماعتوں کو شریک ہونے کے لیے دعوت بھی دی جائے گی، تحریک انصاف احتجاجی جلسوں کی تاریخ کا اعلان بھی جلد کرے گی۔