گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی پیپلز پارٹی لاہور کے وفد سے ملاقات

31 May, 2024 | 03:28 PM

حسن علی:    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز پارٹی لاہور کے وفد کی ملاقات، ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے چاروں ضلعی صدر اور پارٹی کےکارکن شامل تھے۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما شاہدہ جبین، الطاف قریشی ،عارف خان، حافظ غلام محی الدین، حاجی عزیز الرحمن چن، چاروں ضلعی صدور زاہد ذوالفقار ، آصف ناگرہ، عاطف چوہدری اور امجد جٹ بھی موجود تھے۔وفد نے سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب بننے پر مبارکباد  بھی دی ۔

  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے پوری پنجاب کی عوام کے لیے کھلے ہیں جبکہ ملک میں ترقی اور استحکام کے لیے اتحادی حکومت کو مضبوط بنا ہے۔  صدر پاکستان آصف علی زرداری کی فہم و فراست اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنت نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مضبوط کیا۔

گورنر پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  تمام سیاسی جماعتوں کو اتحاد اور اتفاق سے پاکستان کو آگے لے کر بڑھنا ہے۔

مزیدخبریں