سٹی42 : رسیلا ، میٹھا اور پرکشش مہک سے لبریز آڑو کو مختلف ذائقوں کی وجہ سے تو پسند کیا ہی جاتاہے لیکن اس کو صحت کیلئے مکمل خوراک کا درجہ بھی حاصل ہے۔
مارننگ شو ’مارننگ وِد فضا‘ میں اس خوبصورت پھل کے کچھ اہم اور حیرت انگیز صحت مندانہ فوائد کا ذکر کیا گیا ہے جو میں چند ایک یہ ہیں۔
آنکھوں کی صحت کیلئے بہترین پھل
آڑو بیٹا کیروٹین کے مجموعہ کے ساتھ جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش کو بڑھانے کے علاوہ آنکھوں کے پٹھوں کی فعالیت کو بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے۔جسم میں موجود زہریلے مادے کے خاتمہ کیلئے بہترین پھل ہے۔
آڑومیں موجود غذائی ریشہ کے ساتھ گردوں کو بہتر کام کرنے کی کمک حاصل ہے۔ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ آڑو کے غذائی اجزاءدردناک السر کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔
چمکدار جلد کیلئے بہترین پھل
یہ مزیدار پھل مدافعاتی نظام کے کام کاج کیلئے ایک بوسٹر کے طور پر کام کرتا ہے جس میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ اصل میں آڑو بھی جلد کی حفاظت کرتا ہے اور ان وجوہات کو روکتا ہے جن سے چہرے کو نقصان پہنچتا ہے۔ آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمہ کیلئے بیرونی طور پر خوبصورتی کی دیکھ بھال معمولات کے ایک جز وکے طور پر کرتا ہے۔
وزن کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے مفید
ایک آڑو میں اگر کلوریز کو شمار کیا جائے تو یہ 86کلوریز شمار ہوتی ہے۔ کم کلوریز شمار کے علاوہ آڑو میں چربی کی مقدار صفر کے قریب ہے۔
غذائی اجزاءکی صحت مند خوراک
آڑو کے ساتھ بہت بڑا ذخیرہ وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، آئرن، زنک، میگنشیئم اور کیلشیئم کا موجود ہے۔ اس کے علاوہ یہ زہریلے مادوں کا بھی دفاع کرتے ہیں۔