سٹی42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ، کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
محسن نقوی نے حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک حادثے میں جانی نقصان پر دلی رنج اور صدمہ ہوا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔