ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور: نمبل کے جنگلات  سے شروع ہونے والی آگ نے تباہی مچا دی

میرپور: نمبل کے جنگلات  سے شروع ہونے والی آگ نے تباہی مچا دی
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہدبشیر) میرپورآزادکشمیر میں نمبل کے جنگلات  سے شروع ہونے والی آگ نے کھمب ٹاپ،نئی تہار، پیر گلی اور سہار کے جنگلات جلا دیئے۔

 میرپور آزاد کشمیر میں گزشتہ رات سے نمبل کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، آگ کے پھیلنے سے کھمب ٹاپ، نئی تہار، پیر گلی اور سہار کے جنگلات جل کر خاکھ ہو گئے، رات گئے مقامی افراد نے آرمی کے دستوں کی مدد سے آبادی کے قریبی جنگلات سے آگ بجا دی، جنگلات میں لگنے والی آگ سے شہر اور گردونواح میں دھویں کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کاونٹر فائیر کے ذریعے زیادہ جگہوں پر قابو پا لیا گیا ہے، مزید جنگلات میں بھی ڈیفنس لائنز بنائی جا رہی ہیں۔

 دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 2 دن قبل لگنے والی آگ سے اب تک سینکڑوں درخت جل گئے ہیں، محکمہ جنگلات نے شروع میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے کچھ اقدامات بھی نہیں کئے۔