ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر داخلہ جیمز کلیورلی کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے علاوہ برطانیہ اور پاکستان میں باہمی قانونی امداد سے متعلق لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط ہوئے، اس معاہدے سے غیر قانونی نقل مکانی اور منظم امیگریشن جرائم سے نمٹنے میں مدد ملے گی، منشیات کی روک تھام، سنگین جرائم کی تحقیقات میں بھی مددملے گی۔
برطانوی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کارکردگی اور خدمات کو سراہا۔ پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی اس موقع پرموجودتھیں۔