ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے درج کرایا جانے والا مقدمہ خارج

جناح ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے درج کرایا جانے والا مقدمہ خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چلڈرن ہسپتال کے بعد جناح ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کی طرف درج ہونے والا مقدمہ پولیس نے عدم ثبوت کی بناپر خارج کر دیا۔

گارڈن ٹاون انوسٹی گیشن پولیس نے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے درج کروایا گیا مقدمہ جھوٹا قرار دیدیا ۔

پولیس کے مطابق 25 مئی کو جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس پر احتجاج میں شامل نہ ہونے والے دھڑے پر ینگ ڈاکٹرز نے مبینہ تشدد کیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق وائے ڈی اے قیادت نے احتجاج نہ کرنے والوں کے خلاف 506 بی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا، اور موقع سے پانچ ٹرینی ڈاکٹرز اور میڈیکل طلباء کو گرفتار کیا گیا ۔ انوسٹی گیشن پولیس نے دوران تفتیش ینگ ڈاکٹرز کا موقف بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا اور گرفتار کیے گئے پانچوں طلبا و ٹرینی ڈاکٹرز کو رہا کردیا گیا ۔

میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مہتاب کی مدعیت میں درج مقدمہ بھی خارج کردیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے مقدمے میں جو الزامات لگائے گئے تھے وہ ایک بھی ثابت نہیں ہو سکا، چند روز قبل نصیر آباد انوسٹی گیشن پولیس نے بھی ینگ ڈاکٹرز کیطرف سے مریض کے لواحقین پر درج مقدمہ خارج کر دیا تھا۔