جعلی آرڈر سے بھرتی ہونے والے ٹیچر کو 20 سال قید

31 May, 2024 | 01:29 PM

(ویب ڈیسک)  پنجاب میں جعلی دستاویزات کی بنا پر بھرتی ہونے والے اُستاد کو  20 سال قید  کے ساتھ 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق  پنجاب سے ضلع سرگودھا میں جعلی آرڈر پر سرکاری میں نوکری حاصل کرنے والے استاد کو نوکری سے برطرف کر کے سزا سنا دی گئی۔

سرگودھا کے اسپیشل انسداد کرپشن کورٹ کی جانب سے جعلی بھرتی اور جعلی آرڈر کے حوالے سے کیس کی سماعت کی گئی،  سماعت کے دوران عدالت نے سرکاری سکول میں بھرتی استاد کو 20 سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ ملزم کو 4 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔

 محکمہ انسداد کرپشن پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم سرکاری ہائی سکول شیخ محمود والا میانوالی میں بھرتی ہوا تھا جبکہ محکمے کی جانب سے انکشاف میں کہنا تھا کہ ملزم اب تک 21 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ کی مد میں وصول کر چکا ہے۔

مزیدخبریں