ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکار سنی دیول کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول کے خلاف دھوکہ دہی اور جھوٹے دعوؤں کے الزام  میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول کے خلاف دھوکہ دہی اور جھوٹے دعوؤں کے الزام  میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلموں کے پروڈیوسر سورو گپتا کی جانب سے بالی ووڈ اداکار سنی دیول پر دھوکہ دہی، جعلسازی اور جھوٹے دعوؤں کا الزام عائد کیا گیا ہے،  فلم پروڈیوسر کا  سنی دیول پر الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ اداکار نے 2016 میں ان کے ساتھ 4 کروڑ روپے کے معاوضے کے عوض ایک فلم سائن کی تھی مگر فلم کی شوٹنگ کا آغاز تاحال نہ ہوسکا ہے۔

  اُن کا  انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ انہوں نے فلمی پروجیکٹ کیلئے سنی دیول کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کئے مگر فلم شروع نہ ہوسکی،اداکار سنی دیول فلم شروع نہ کرنے کے باوجود ان سے پیسوں کا مطالبہ کرتے رہے مگر ”غدر 2“ کی کامیابی کے بعد انہوں نے پروڈیوسر سے رابطہ ختم کردیا۔

 ٰپروڈیوسر کا اداکار پر الزام عائد کرتے ہوئے مزید  کہنا تھا کہ انہوں نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  40ملین روپے کو 80 ملین روپوں میں بدل دیا۔

پروڈیوسر  سورو گپتا نے  سنی دیول کیخلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس پر   پولیس کی جانب سے اداکار کو 30 اپریل کو ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے دفتر سے خط موصول ہوا جس میں کہا گیا ہےکہ وہ اس وقت شہر میں موجود نہیں۔