مناواں واقعہ: نوڈلز زائد المعیاد نہیں تھے،بچوں کی موت کیسے ہوئی؟ جلد حقائق سامنے لائیں گے،پولیس

31 May, 2024 | 12:38 PM

Imran Fayyaz

(وقاص احمد)مناواں میں مبینہ طور پر نوڈلز کھانے سے 2بچوں کی ہلاکت کا معاملہ،پکنے والے نوڈلز کے سیمپل فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ۔
 پولیس ذرائع  کے مطابق گھر میں پکائے جانے والے نوڈلز زائد المعیاد نہیں تھے ، جاں بحق ہونے والے کم سن بھائی بہن کا پوسٹمارٹم بھی مکمل کرلیا گیا،ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بچوں کے جسم پر کوئی تشدد یاغیر معمولی نشان نہیں ملا۔
پولیس کے مطابق موت کی وجوہات کے تعین کیلئےجسمانی اعضاکے نمونے بھی فرانزک لیب بھجوائے گئے،فرانزک رپورٹ میں بچوں کی موت کی حتمی وجوہات سامنے آئیں گی، بچوں کی موت نوڈلز کھانے سے ہوئی یا زہر سے جلد حقائق سامنے لائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مناواں کے علاقے میں مبینہ طور پر  مضر صحت نوڈلز کھانے سے دو بچے انتقال کر گئے تھے۔

 مضرصحت نوڈلزکھانےسے8سالہ رافع، 11سالہ مریم کی حالت بگڑ ی تو انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن بچے جانبر نہ ہو سکے۔چچا ذیشان کی مدعیت میں دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں