تحریک انصاف کے جلسوں کی اجازت کیلئے دائر درخواست پرفریقین کو نوٹس

31 May, 2024 | 12:34 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے جلسوں کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے چیئرمین پی ٹی آئی بریسٹر گوہر خان اورسیکرٹری عمر ایوب خان کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈوکیٹ ابوذر سلمان خان نیازی اور بیرسٹر سمیر کھوسہ پیش ہوئے-ایڈوکیٹ ابوذر سلمان خان نیازی نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں جلسے جلوس کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، ہمارا کوئی کارکن پی ٹی آئی کا جھنڈا بھی لے کر نکلے تو اس کے اوپر کریمینل کیس بنا دیا جاتا ہے ،- حماد اظہر کے اوپر 52 کیس بنائے گئے ہیں- جسٹس عابد عزیز شیخ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے ایل ڈی اے کو کیوں پارٹی بنایا ہے ؟ وکیل نے جواب دیا کہ ایل ڈی اے نے ہمارے صوبائی آفس کو سیل کیا گیا اس لئے اسے فریق بنایا ، استدعا ہے کہ اسے بھی ڈی سیل کیا جائے ، جس طرح دوسری پارٹیوں کو جلسے کرنے کا این او سی ایک دن میں ملتا ہے- ہمارے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے - یہ ہمارا بنیادی حق ہے ، عدالت نے وکیل کا موقف سن کر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، درخواست میں پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب ، ہوم سیکرٹری ، ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں