(سٹی42) پشاور یونیورسٹی کے طلبہ ٹور کے تنازع پر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ پشاور کےاکنامکس ڈپارٹمنٹ کے چوتھے اور چھٹے سمسٹر کے طلبہ کے درمیان ٹور تنازع پر جھگڑا ہوا جس میں طلبہ نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسو ں کی بارش کردی۔
طلبہ کو بے رحمانہ طریقے سے ایک دوسرے کو مارتے پیٹتے دیکھا گیا تاہم اس دوران کچھ طلبہ کی جانب سے بیچ بچاؤ کی بھی کوشش کی گئی۔
اس حوالے سے پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں ملوث طلبہ کی نشاندہی ہوچکی ہے، ان تمام طلبہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی کو یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔