ایرانی قونصل جنرل   کی آئی جی پنجاب سے ملاقات،ایرانی صدر و دیگر رفقا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

31 May, 2024 | 12:03 PM

(علی ساہی)لاہور میں ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر کی سنٹرل پولیس آفس آمد،پنجاب میں ایرانی باشندوں کی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی قونصل جنرل  نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، اس موقع پر آئی جی پنجاب  نے ایرانی صدر و دیگر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر افسوس کا اظہار  کیا۔آئی جی پنجاب اور سینئر افسران نے ایرانی صدر و دیگر رفقا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

آئی جی پنجاب نے ایرانی قونصل جنرل کو پنجاب پولیس میں کی گئی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایرانی قونصل جنرل کے درمیان سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

 ملاقات کے دوران پنجاب میں ایرانی باشندوں کی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،لا انفورسمنٹ کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 ملاقات کے دوران ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، سی ٹی او لاہور، ایس پیز بھی موجود تھے جبکہ ایرانی سفارتخانے سے پولیس رابطہ افسر کرنل امید سروری اور
ایرانی سفارتخانے سے کمرشل اتاشی علی اصغر موغری وفد میں شامل تھے۔

 
 
 
 

مزیدخبریں