فاران یامین: ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کی ہدایت پر سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ کی پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی،ترجمان کے مطابق بدنام زمانہ آسیہ بی بی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے چوری اور چھینے گئے 03 عدد موبائل فون ، کیش ،02 موٹر سائیکل ،پسٹل، 30 بور اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئی ہے۔
لاہور: آسیہ ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار ،اسلحہ و چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد
31 May, 2024 | 09:22 AM